فائنانشل ٹائمز: ایران، ایٹمی معاہدے کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کو جلب کرنے میں ناکام رہا


فائنانشل ٹائمز: ایران، ایٹمی معاہدے کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کو جلب کرنے میں ناکام رہا

برطانوی روزنامہ نے صدر حسن روحانی کے وعدوں کو یاددلاتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت اس معاہدے کے بعد بیرون ممالک سے صرف 36 ارب ڈالر مالیت کی سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی روزنامہ فائنانشل ٹایمز نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت ایٹمی معاہدے کے بعد بیرون ممالک سے صرف 36 ارب ڈالر سرمایہ کاری لانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

برطانوی روزنامہ نے اس سرمایہ کاری کو قلیل رقم ظاہر کرتے ہوئے اسے ایران کی موجودہ حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔

روزنامہ نے مزید لکھا ہے کہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا تھا کہ اس معاہدے کے بعد ہمارے تجار بیرون ملک بینکوں کا استعمال کرسکتے ہیں اور یہ ہماری جیت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کی موجودہ حکومت کا یہ عودہ بھی پورا نہیں ہوا اور دنیا کے بڑے بڑے بینک ایران کے ساتھ روابط قائم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

اس رپورٹ نے نشاندہی کی ہے کہ ایٹمی معاہدے کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ اس میں وضاحت نہیں کی گئی ہے اسی وجہ سے بیرون ممالک ایران کے ساتھ روابط بڑھانے سے خوفزدہ ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری