افغانستان میں پھر دھماکہ؛ پروان علماء کونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق


افغانستان میں پھر دھماکہ؛ پروان علماء کونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق

افغانستان کے صوبہ پروان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے علماء کونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بارودی سرنگ صوبہ پروان کے ایک اسکول میں پھٹا جس کے نتیجے میں پروان علماء کونسل کے سربراہ سمیت 8 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ ایسے موقع پر ہوا جب طلبا اپنی کلاسوں میں موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ مدرسے کے اندر کلاس روم میں ہوا۔

افسوسناک واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خیال رہے کہ تاحال دہشتگردی کے اس واقعے کی کسی شدت پسند گروہ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری