امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کی واشنگٹن میں ملاقات

خبر کا کوڈ: 1402109 خدمت: دنیا
لاوروف و تیلرسون

امریکی اور روسی وزرائے خارجہ نے شام میں "امن زون" کے قیام سے متعلق معاہدے کے بعد واشنگٹن میں ملاقات کرینگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سرگئی لاوروف بدھ کوامریکہ کا دوری کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق لاوروف اپنے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کریںگے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ گزشتہ دنوں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران روس، ایران اور ترکی کے درمیان شام کے بعض علاقوں میں امن زون کے قیام پر اتفاق ہوا ہے۔

یاد رہے کہ لاوروف اور ٹیلرسن نے گزشتہ جمعہ کو شام بحران پر قابو پانے کیلئے سیاسی حل تلاش کرنے کیلئے کوششوں کا جاری  کرتے ہوئے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری