ایران کا برق رفتار بحری میزائل "اژدر" کا کامیاب تجربہ / امریکہ کے ماتھے پر بل


ایران کا برق رفتار بحری میزائل "اژدر" کا کامیاب تجربہ / امریکہ کے ماتھے پر بل

ایران نے تیز ترین بحری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جس کو امریکی دفاعی حکام کی طرف سے خطے میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز میں "اژدر" نامی تارپیڈو میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ برق رفتار میزائل دو سو پچاس میل یعنی قریبا 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 6 میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

امریکی دفاعی حکام کی طرف سے ایرانی میزائل کے تجربے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے اور اسے خطے میں اشتعال انگیزی پھیلانے کے مترادف قراردیا ہے۔

یاد رہے کہاس سے قبل بھی امریکہ کی جانب سے ایران پر بیلسٹک میزائل تجربے کے بعد مختلف قسم کی پابندیاں لگا دی گئیں تھی۔

جس پر ایرانی کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے 20 فروری2017 کو امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ دھمکیاں دینا بند کرے کیونکہ ایران ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری