صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد/ سینکڑوں خواتین اور بچے شامل

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد/ سینکڑوں خواتین اور بچے شامل

فلسطینی پرزنرز کلب کے سربراہ کا کہنا ہے کہ تقریبا 7 ہزار فلسطینی صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں جن کی صورتحال نہایت دردناک ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فلسطینی پرزنرز کلب کے سربراہ قدورہ فارس کا تسنیم نیوز کے نمائندے کیساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تقریبا 7 ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان قیدیوں کی صورتحال نہایت دردناک ہے جبکہ تین ہفتوں سے جاری بھوک ہڑتال نے صہیونی حکام کیلئے مشکلات کھڑی کردی ہیں۔

قدورہ فارس کا کہنا تھا کہ صہیونی ان قیدیوں سے سیاسی فائدہ اٹھا رہے ہیں اور جب فلسطین اور غاصب اسرائیل کے درمیان حالات شدت اختیار کرتے ہیں تو ان قیدیوں پر دباو بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تقریبا 7 ہزار فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں جن میں 600 فلسطینیوں کو عمر قید جبکہ 700 کے قریب بغیر کسی سزا سنائے جیل کاٹ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان قیدیوں میں 8 پارلمانی نمائندے، 754 خواتین اور بیمار بھی شامل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں پر بہت ظلم و تشدد کیا جاتا ہے، قیدیوں کو مارا پیٹا جاتا ہے اور ساتھ ہی جیل کے اندر آنسو گیس کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے بیماروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں نے تقریبا تین ہفتوں سے بھوک ہڑتال کررکھی ہے جس کی وجہ سے صہیونی حکام کو بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری