پاکستان کی اعلی ظرفی / سرحد بند ہونے کے باوجود بیمار افغانیوں کو جانے کی اجازت


پاکستان کی اعلی ظرفی / سرحد بند ہونے کے باوجود بیمار افغانیوں کو جانے کی اجازت

افغان فوج کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں سرحد بند ہونے کے باوجود پاکستان سیکورٹی حکام بیمار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کی سرحدی جارحیت کے بعد پانچویں دن بھی باب دوستی پرتمام سرگرمیاں معطل اور ویزا سیکشن بند ہے جبکہ تجارتی سرگرمیاں اورپیدل آمدروفت بھی معطل ہے۔

دوسری جانب چمن کے سرحدی علاقے میں پاک فوج اور ایف سی کے تازہ دم دستے ہر قسم کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے موجود ہیں۔

تاہم پاکستان کے سیکورٹی حکام بیمار افغان شہریوں کو انسانی بنیادوں پر افغانستان جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔

سیکورٹی حکام  کا کہنا ہے کہ جو افغان شہری سخت بیمار ہیں، وہ دستاویزات دکھا کر اپنے ملک جاسکتے ہیں۔

اسی طرح ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق مقامی اسپتال میں انتقال کرجانے والے افغان شہری کی میت افغانستان بھیج دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فوت ہونے والا افغان شہری علاج کی غرض سے باقاعدہ ویزا لے کر کوئٹہ گیا تھا۔

اس زمرے میں ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ تاحال 14 بیمار افغان شہریوں کو بھی پاسپورٹ دکھانے پر افغانستان جانے دیاگیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری