بحرین میں آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں انکی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرے + تصاویر


بحرین میں آیت الله شیخ عیسی قاسم کی حمایت میں انکی رہائشگاہ کے سامنے مظاہرے + تصاویر

بحرینی عوام کی جانب سے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت اور آل خلیفہ کی مخالفت میں ان کی رہائشگاہ کے اردگرد آج بھی مظاہرہ کیا گیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آل خلیفہ کی جانب سے تاحال آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کیخلاف کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عوام کی بڑی تعداد نے اپنے روحانی پیشوا کی حمایت میں ان کی رہائشگاہ کے اردگرد موجود ہیں اور ان کی حمایت اور آل خلیفہ کی مخالفت میں نعرے لگارہے ہیں۔

بحرینی عوام کا کہنا ہے کہ ہم اپنے رہنما کی بھرپور حمایت کرینگے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسیٰ قاسم کے ٹرائل کو تاحال دو مرتبہ ملتوی کیا ہے۔

آل خلیفہ کی عدالت نے چند مہینے قبل شیخ عیسیٰ قاسم پر لوگوں کو حکومت کے خلاف بھڑکانے کا الزام لگا کر ان کی شہریت منسوخ کردی تھی۔

یاد رہے کہ بحرین میں شیعہ مسلمانوں پر بحرینی حکومت کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے بحرینی حکومت بحرین کے شیعہ مسلمانوں کی شہریت سلب کرکے غیر ملکی افراد کو بحرین کی شہریت دے رہی ہے جو بحرینی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری