ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی / فوجی سربراہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار


ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی / فوجی سربراہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ  میں طلب کر کے ایرانی فوجی سربراہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کو دفتر خارجہ  میں طلب کر کے ایرانی فوجی سربراہ کے بیان پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کے خلاف ہیں۔

واضح رہے کہ ایرانی فوج کے سربراہ نے بیان دیا تھا کہ اگر پاکستان نے اپنی حدود میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم نہ کیے تو ایرانی فوج انہیں خود ختم کردے گی۔

اس پر پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ ایران معلومات دے تو پاکستان شدت پسندوں کیخلاف کارروائی کرے گا۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری