یمنی فوج کی انتقامی کارروائی میں سعودی آلہ کاروں کی ہلاکتیں

خبر کا کوڈ: 1402759 خدمت: اسلامی بیداری
ارتش یمن

یمنی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج نے ایک انتقامی کارروائی کے دوران الصحن اور خشبان نامی علاقوں میں سعودی کیمپوں پر حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے جس میں متعدد سعودی آلہ کاروں کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فورسز نے الصحن اور خشبان کے علاقوں میں سعودی کیمپوں پر حملہ کرکے متعدد سعودی آلہ کاروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس انتقامی کارروائی میں سعودی آلہ کاروں کی ایک بڑی تعداد ہلاک یا زخمی ہوئی ہے۔

یمنی نشانہ بازوں نے عصیفرہ کے علاقے میں بھی تین سعودی اہلکاروں کو ہلاک کیا ہے۔

یمنی آرٹلری یونٹ نے الربوعہ اور نشمہ میں بھی سعودی کیمپوں کو نشانہ بنایا ہے۔

آل سعود گزشتہ دو سالوں سے یمن کے مظلوم عوام پر بمابری کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں قحط کی وجہ سے بچوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری