کینیڈا کا اپنے ملک میں ایرانی انتخابات کی پولنگ سے انکار


کینیڈا کا اپنے ملک میں ایرانی انتخابات کی پولنگ سے انکار

ایک کینیڈین روزنامہ نے لکھا ہے کہ اس ملک کی حکومت نے اپنے ملک میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کی پولنگ کرانے سے انکار کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کینیڈین روزنامہ گلوب اینڈ میل نے رپورٹ دی ہے کہ اس ملک کی وفاقی حکومت ایران کو صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت نہں دیگی۔

ذرائع کے مطابق کینیڈین حکومت ان بیرونی ممالک کو جن کیساتھ اس ملک کے سفارتی تعلقات قائم ہیں، ڈپلومیٹک زون میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت دیتی ہے جبکہ ایران کینیڈا کیساتھ سفارتی تعلقات نہیں رکھتا، اسی بنا پر ایران کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ دنوں کینیڈا کے وزیر خارجہ فریلنڈ سے ملاقات کے دوران اس ملک میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات منعقد کرنے سے متعلق گفتگو کی تھی۔

یاد رہے کہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے عرصہ پہلے امریکہ اور کینیڈا میں رہنے والے ایرانیوں کے لئے بارہویں صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے کیلئے ان ممالک میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے متعلق وزارت خارجہ کی کوششوں کے بارے میں وضاحت دی تھی۔

قاسمی نے غیر ممالک میں انتخابات کرانے کیلئے وزارت خارجہ کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ غیر ممالک میں مقیم افراد کے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھا لئے گئے ہیں۔

وزارت خارجہ غیر ممالک میں انتخابات کرانے کیلئے آمادہ ہے، غیر ممالک میں ایران کے تمام سفارت خانے انتخابات منعقد کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ اس کام کیلئے آمادہ ہیں۔ 

قاسمی نے کینیڈا میں مقیم ایرانیوں کے لئے اس انتظام کے سلسلے میں کہا کہ اگرچہ تہران اور اوٹاوا میں سفارتی تعلقات نہیں ہیں لیکن ہم اس ملک میں انتخابات کرانے کی امید رکھتے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری