لاوروف آج امریکی صدر سے ملاقات کرینگے

خبر کا کوڈ: 1403219 خدمت: دنیا
لاوروف و تیلرسون

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف آج وائٹ ہاوس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا ہے کہ اس ملک کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے وائٹ ہاوس میں ملاقات کرینگے۔

واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ نے اس سے قبل اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات اور مختلف امور بالخصوص شام بحران کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

روس اور امریکہ کے وزرای خارجہ کی ملاقات الاسکا میں ہونے والی تھی تاہم لاوروف اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی ملاقات کی وجہ سے یہ ملاقات واشنگٹن میں پائی ہے۔

اس سے قبل روس کے سیکرٹری خارجہ سرگئی ریابکوف اور ان کے امریکی ہم منصب ٹامس شینون نے ملاقات کے دوران لاوروف اور ٹیلرسن کے درمیان گفتگو کیلئے راہ ہموار کی تھی۔

    تازہ ترین خبریں