فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار طالبان دہشتگردوں کو پھانسی


فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار طالبان دہشتگردوں کو پھانسی

پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث اسلام اور انسانیت کے دشمن تحریک طالبان کے چار مزید درندہ صفت دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 4دہشت گردوں کو آج صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

پھانسی کی سزا پانے والوں میں قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدا جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد اور عزیز خان ولد اشبر شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے اور ان کو شہید و زخمی کرنے کے واقعات سمیت ایک مسجد پر حملے اور نمازیوں کو شہید کرنے جیسے کریہہ جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری