پاکستان اور سعودی عرب کا بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر موقف یکساں ہے: نواز شریف


پاکستان اور سعودی عرب کا بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر موقف یکساں ہے: نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر موقف یکساں ہے اور آنے والے دنوں میں ان کی دوستی مزید مستحکم ہوگی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کا بہت سے علاقائی اور عالمی مسائل پر ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات سعودی عرب کے اطلاعات اور ثقافت کے وزیر ڈاکٹر عواد بن صالح العواد سے باتیں کرتے ہوئے کہی جنہوں نے منگل کے روز اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے مفاد میں مختلف شعبوں میں یہ تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش بھی ظاہر کی۔

نواز شریف نے  امن و سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لئے سعودی قیادت کے کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے اس ماہ کے آخر میں ریاض میں امریکہ عرب اور اسلامی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت بھی قبول کی ہے جس میں شرکت کے لئے وہ 20 مئی کو ریاض روانہ ہوں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری