آسٹریا سے پناہ گزینوں کی ملک بدری میں نمایاں اضافہ


آسٹریا سے پناہ گزینوں کی ملک بدری میں نمایاں اضافہ

آسٹریا کی وزارت داخلہ کے مطابق رواں سال اپریل کے مہینے تک پناہ گزینوں کی ملک بدری میں 77 فیصد اضافہ ہوا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رواں سال آسٹریا سے پناہ گزینوں کے انخلاء میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

آسٹریا کی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ چار مہینوں کے دوران 2291 پناہ گزین ملک بدر کئے گئے ہیں جبکہ 2016 میں اپریل کے مہینے تک صرف 1295 افراد کو ڈیپورٹ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب رواں سال کے دوران 1459 پناہ گزین اپنی مرضی سے آسٹریا کو خیرباد کہہ گئے ہیں۔   

مجموعی طور پر رواں سال آسٹریا ترک کرنے والے پناہ گزینوں کی تعداد 3750 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ دوسرے ممالک کی مانند پاکستانیوں کی بھی بڑی تعداد آسٹریا میں پناہ لے چکے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری