پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج سے شروع ہوگا


پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن میچ آج سے شروع ہوگا

تین ٹیسٹ میچوں کی جاری سیریز کے ایک ایک سے برابر ہونے کی وجہ سے آخری میچ نے فائنل کی صورت اختیار کر لی ہے۔

خبررساں ادرے تسنیم کے مطابق آج پاکستان ویسٹ انڈیز سے ٹکرانے ایک بار پھر میدان میں اترے گا۔

 تین میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہونے کے بعد سیریز کے تیسرے اور آخری میچ کو فائنل کی اہمیت حاصل ہو گئی ہے۔  

خیال رہے کہ اس گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم پہلی بار کوئی میچ کھیلے گی۔

یاد رہے کہ یہ میچ پاکستان کے 2 مایہ ناز بیٹسمین مصباح الحق اور یونس خان کیرئیر کا آخری میچ ہے جسے یادگار بنانے کے لئے دونوں کھلاڑی پرامید ہیں۔

دھیان رہے کہ تین ٹیسٹ کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 7وکٹوں سے ہرایا تھا جبکہ دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 106رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مذکورہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری