شب برات پر سیکورٹی تھریٹ / لاہور میں حفاظت کے سخت انتظامات


شب برات پر سیکورٹی تھریٹ / لاہور میں حفاظت کے سخت انتظامات

محکمہ داخلہ پنجاب کو حساس اداروں کی جانب سے شب برات کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کے حوالے سے موصول تھریٹ کے بعد شب برات کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکیورٹی الرٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق رحمتوں اور برکتوں کی شب میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ میں صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی امن و امان کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں محکمہ داخلہ پنجاب کو حساس اداروں کی جانب سے شب برات کے موقع پر لاہور میں دہشت گردی کے حوالے سے موصول تھریٹ کے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شب برات کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سیکورٹی الرٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

مساجد، عبادت گاہوں، وی وی آئی پیز کی سیکورٹی بڑھانے اور ہوٹلز، ہوسٹلز و دیگر مقامات پر خفیہ اداروں کی مدد سے سرچ آپریشن کرنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں سیکورٹی فول پروف بنانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ صوبہ بھر میں سیکیورٹی بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری