پوری زندگی برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتنی سرحدی کشیدگی نہیں دیکھی، ایران اور افغانستان سے تعلقات معمول پر لائے جائیں


پوری زندگی برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتنی سرحدی کشیدگی نہیں دیکھی، ایران اور افغانستان سے تعلقات معمول پر لائے جائیں

ڈاکٹر طاہر القادری نے ایران اور افغانستان سے تعلقات معمول پر لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری زندگی برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتنی سرحدی کشیدگی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھ رہے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے افغانستان اور ایران کے ساتھ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد مشترکہ دشمن ہیں، کشیدگی کا فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے حالات حاضرہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایران اور افغانستان سے تعلقات معمول پر لائے جائیں۔

ایک بیان میں ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پوری زندگی برادر ممالک کے ساتھ اس طرح کی بداعتمادی نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ حکمران سات سمندر پار دوستیوں کی طرح ہمسایوں سے بھی تعلقات بہتر بنائیں۔

انکا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کے امور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں نہیں بلایا جاتا؟

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کوئی وزیر خارجہ ہے نہ خارجہ پالیسی۔

 

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری زندگی برادر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اتنی سرحدی کشیدگی نہیں دیکھی جتنی آج دیکھ رہے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے دہشتگردوں کو خطے میں تینوں ممالک کا مشترکہ دشمن قرار دیا۔

انہوں اس خدشے کا اظہار کیا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان میں جاری کشیدگی کا فائدہ دہشتگرد اٹھائیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری