چین میں خوفناک زلزلہ؛ 8 افراد جاں بحق 11 زخمی

چین کے صوبے زن جیانگ میں زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمیں بوس اور 8 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔

چین میں خوفناک زلزلہ؛ 8 افراد جاں بحق 11 زخمی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق آج صبح چین کے صوبے زن جیانگ میں 5.5 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ شدید خوف و ہراس کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے عمارتیں لرز اٹھیں اور ان میں دراڑیں پڑگئیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ زلزلے کے باعث کئی عمارتیں گر گئیں اور ان کی زد میں آکر 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 11 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ دوسری جانب ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری