اعتزاز احسن کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفے کا مطالبہ

خبر کا کوڈ: 1404095 خدمت: پاکستان
سناتور اعتزاز احسن

ایکسپریس نیوز نے خبر دی ہے کہ اعتزاز احسن نے نیوز لیکس کے معاملے پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ایکسپریس نیوز سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج کے درمیان معاملات طے پانے اور آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹ واپس لینے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مریم نواز کو بچانےمیں کامیاب ہوگئی۔

حکومت کے نوٹی فکیشن میں کوئی خاص فرق نہیں اور اس میں بھی ان ہی 5 لوگوں کا ذکر ہے جن میں سے 3 کو قربانی کا بکرا بنایا گیا۔

انہوں نے ٹوئٹ واپس لینے پر ڈی جی آئی ایس پی آر سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہے نیوز لیکس کے معاملے پر حکومت اور فوج میں تمام معاملات طے پانے کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہماری پریس ریلیز کوبنیاد بنا کرفوج اورحکومت کو آمنےسامنے کھڑا کردیا گیا جب کہ آئی ایس پی آر نے نیوز لیکس کے معاملے پر 29 اپریل کی ٹوئٹ بھی واپس لے لی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری