افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجیں گے: جرمنی


افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجیں گے: جرمنی

جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے افغانستان میں مزید فوجی بھیجنے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب افغانستان میں مزید فوجی نہیں بھیجے جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برلن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے افغانستان میں جرمنی کے مزید فوجی بھیجنے کے تاثر کی تردید کردی اور کہا کہ افغانستان میں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

تاہم جرمنی شمالی افغانستان میں نیٹو ملٹری ٹریننگ مشن میں شامل رہے گا۔

برلن حکومت اس حوالے سے نیٹو کی تجزیاتی رپورٹ اور درخواست کا انتظار کرے گی اور یہ کہ جرمنی جنگی مشن میں حصہ لینے کے لیے پہلا ملک نہیں بنے گا۔

دوسری جانب نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نیٹو فوجیوں کی موجودگی کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئندہ چند ہفتوں میں کر لیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری