پارا چنار بڑی تباہی سے بچ گیا / افغانستان سے آنے والی بارود بھری گاڑی تباہ


پارا چنار بڑی تباہی سے بچ گیا / افغانستان سے آنے والی بارود بھری گاڑی تباہ

تخریب کاری کی غرض سے افغانستان سے پاراچنار جانے والی بارود سے بھری گاڑی کو لیوئز اہلکاروں نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغان صوبے پکتیکا سے ایک بارود سے بھری گاڑی پاکستانی علاقے کرم ایجنسی میں داخل ہو رہی تھی کہ لیوئز اہلکاروں نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی۔

تاہم گاڑی کے نہ رکنے پر اہلکاروں کو فائرنگ کرنی پڑی جس سے گاڑی تباہ ہو گئی اور ممکنہ طور پر پاکستان دہشت گردی کی ایک اور بڑی کارروائی سے بچ گیا۔

اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کو پاراچنار پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی تاہم وطن کے محافظوں نے بروقت کارروائی کر کے پاراچنار کے مظلوم رہائشیوں کو ایک بڑے ظلم کا شکار ہونے سے بچا لیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری