آج ایرانی صداراتی انتخابات کا آخری مناظره ہوگا / اقتصادی مناظره حکومت کے لئے خطرناک ترین پہلو


آج ایرانی صداراتی انتخابات کا آخری مناظره ہوگا / اقتصادی مناظره حکومت کے لئے خطرناک ترین پہلو

صدارتی امیدواروں کے درمیان آج آخری مناظره منعقد ہوگا جس میں اقتصادی مسائل کے بارے میں بحث ہوگی.

خبررساں ادارے تسنیم کی مطابق آج کل ایرانی معاشره میں سب سے بڑی مشکل اقتصادی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے پورے معاشرے میں مشکلات پائی جاتی ہیں.

ماہرین کے مطابق یہ مناظره موجوده گورنمنٹ کے لئے بہت مشکل ہوگا کیونکہ اس کی اقتصادی پالیسی ناکام ہو چکی ہیں۔

رویٹرز نے ایک رپورٹ میں لکها ہے کہ «حسن روحانی» بیرونی سرمایہ کاروں کو ملک میں نہیں لا سکا.

دوسری طرف ایران کے پارلمانی رکن «حسین علی حاجی دلیگانی» کا کہنا ہے کہ آج «روحانی» مغالطه کرنے کے بدل 9 اهم سوالات کا جواب دیا تاکہ سب کو پتہ چلے کہ موجوده حکومت اقتصادی مشکلات کو حل کرنے میں کیوں ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق «ایت الله رئیسی» مناظرے کے بعد فورا «قرچک، ورامین واور پیشوا» شہر کے لوگوں سے ملاقات کرینگے.

قالیباف اور میر سلیم بهی آج بهر پور تیاری کرکی مناظرات میں شرکت کریں گے.

یاد رہے کہ آج کا مناظره بہت اہم ہے جب کہ صدارتی انتخابات میں صرف 7 دن باقی بچے ہیں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری