ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق

مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب خودکش حملے میں 10 افراد جاں بحق جبکہ عبدالغفور حیدری سمیت 35افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے کے قریب خودکش حملہ ہوا ہے جس کے بعد پولیس نے10افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

دھماکا انتہائی زوردار تھا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

جے یو آئی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت 35افراد زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

بم دھماکے کے بعد جمعیت علماءاسلام کے رہنما اور سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ دھماکے میں معمولی زخمی ہوا ہوں، میرے جسم سے خون بہہ رہا ہے اور میں کوئٹہ ہسپتال جارہا ہوں۔

گاڑی میں موجود دیگر ساتھی زخمی ہیں جبکہ میرا اندازہ ہے کہ 20 سے 25افراد شہید ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کہا کہ میں خیریت سے ہوں اور اللہ کا شکر ہے کہ جان بچ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دھماکے میں ہمارے قافلے کو نشانہ بنایا گیا اور دھماکے کے بعد فائرنگ کی بھی آواز سنی گئی اور ساتھیوں کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب جے یو آئی کا قافلہ مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں علاقے سے گزر رہا تھا جس سے ان کی گاڑی بری طرح متاثر ہوئی ہے جبکہ قافلے میں موجود دیگر گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

خودکش حملے کے نتیجے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری