پاراچنار میں 48 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب/ تصویری رپورٹ


پاراچنار میں 48 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب/ تصویری رپورٹ

پاراچنار میں 48 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے جوڑوں کو سلائی مشین اور فرنیچر سمیت ضرورت کے 50 مختلف اشیاء دی گئیں.

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاراچنار میں 48 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں منعقد ہوئی جس میں نئے جوڑوں کو سلائی مشین اور فرنیچر سمیت ضرورت کے 50 مختلف اشیاء دئیے گئے.

تقریب میں نئے جوڑوں کے علاوہ ان کے رشتہ داروں اور قبائلی عمائدین نے شرکت کی. 

جوڑوں کو غیر سرکاری تنظیم شہید فاونڈیشن کی جانب سے تقریباً دو دو لاکھ روپے کا روزمرہ استعمال کے اشیاء اور جہیز کا سامان فراہم کیا گیا. 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حجت الاسلام و المسلمین علامہ فدا حسین مظاہری اور دیگر علمائے کرام نے کہا کہ کہ شادیوں کا ایسے پروگراموں کا سلسلہ  پاراچنار کے غریب عوام کے لئے کئی سالوں سے شروع کیا گیا ہے جو مزید جاری رہے گا. 

تقریب کے آخر میں علامہ شیخ فدا حسین مظاہری نے جوانوں کو مبارکباد پیش کی اور اچھے مستقبل کی دعائیں دی.

یاد رہے کہ پاکستان کے سرحدے علاقے کرم ایجنسی پاراچنار میں ہر سال اجتماعی شادیوں کی تقاریب منعقد ہوتی رہی ہیں.

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری