وزیر اعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات؛ مختلف معاہدوں پر دستخط


وزیر اعظم نواز شریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات؛ مختلف معاہدوں پر دستخط

وزیر اعظم نواز شریف اور چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاک چین دو طرفہ امور پر گفتگو بھی کی گئی۔

دونوں رہنماوں کی ملاقات بیلٹ اینڈ روڈ فورم پر ہورہی ہے، جس میں اقتصادی راہداری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس میں شرکت کے لیے کئی سر براہان مملکت چین پہنچ چکے ہیں ۔

بیجنگ کے نیشنل کنویشن سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں 29 سربراہان مملکت کے علاوہ سینکڑوں وفود شرکت کریں گے۔

بیلٹ اینڈ روڈ فورم اجلاس 14 اور 15 مئی کو ہو گا۔

پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مفاہمتی یادداہشتوں پر دستخظ کئے۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم محمد نواز شریف چینی صدر کی دعوت پر چاروں وزراء اعلیٰ اور مشیرخارجہ کے ہمراہ 6روزہ دورے پر چین موجود ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری