سعودی عرب امریکہ سے 100 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا


سعودی عرب امریکہ سے 100 ارب ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدے گا

وائٹ ہاوس کے ایک عہدیدار نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 100 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ تقریبا طے پا چکا ہے جس کے تحت واشنگٹن ریاض کو اسلحہ فراہم کریگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق وائٹ ہاوس کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ ایک معاہدے کے آخری مراحل کو ترتیب دینے میں مصروف ہے جس کے تحت وہ سعودی عرب کو تقریبا 100 ارب ڈالر کا اسلحہ اور دیگر جنگی ساز و سامان فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ دنوں میں سعودی عرب کا دورہ کرنے والے ہیں۔  

اس اعلیٰ عہدیدار نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے فوجی ڈھانچے کو اگلے دس سالوں کیلئے تقویت دینے والا یہ معاہدہ ممکن ہے 100 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 300 ارب ڈالر تک پہنچ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کئی معاہدوں کی تکمیل میں مصروف ہیں یہ معاہدہ امریکی معیشت کیلئے نہایت ضروری ہے جبکہ خطرات کا سامنا کرنے نیز طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلئے بھی یہ معاہدہ نہایت مفید ہے۔

19 مئی سے شروع ہونے والے ٹرمپ کے سعودی دورے تک اس معاہدہ کا مسودہ مکمل ہو جائے گا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سعودی عرب کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرتا رہا ہے۔

گزشتہ چند سالوں کے دوران سعودی عرب نے امریکہ سے سینکڑوں ارب ڈالر مالیت کے اف-15 جنگی طیارے اور دیگر جنگی ساز و سامان

خریدا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے بیرون ملک دورے پر سعودی عرب کے بعد مقبوضہ فلسطین، روم، بروسلز اور سسلی جائیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری