امریکی دہشت گردی کے خلاف یمنی عوام کا وسیع پیمانے پر احتجاج

امریکی دہشت گردی کے خلاف یمنی عوام کا وسیع پیمانے پر احتجاج

یمن میں ہزاروں افراد نے اپنے ملک کے خلاف جاری امریکی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر احتجاج کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ہزاروں یمنیوں نے صنعاء شہر میں اپنے ملک کے خلاف جاری امریکی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے وسیع پیمانے پر ریلی نکالی۔

اس ریلی میں شریک مظاہرین نے ہاتھوں میں اپنے ملک کے پرچم اور پلے کارڈ اٹھائَے ہوئے تھے جن پر امریکی دہشت گردی کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔

ریلی کے سرکاء نے اپنے ملک کے خلاف بننے والے سعودی – امریکی متجاوز اتحاد سے مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

اس احتجاج کو منعقد کرنے والی کمیٹی نے اس سے قبل عوام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس احتجاج میں شریک ہوں اور اس احتجاج کو پر شکوہ بناتے ہوئے یمنی قوم کی آواز اور امریکی دہشت گردی سے ان کی مخالفت کو عالمی برادری تک پہچانے میں مدد کریں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب بعض عرب ممالک کی مدد سے 26 مارچ 2015 سے یمن پر دھاوا بول دیا تھا تاکہ یمن کے مستعفی مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو واپس اقتدار میں لا سکے۔

اب تک سعودی حملوں میں ہزاروں بے گناہ یمنی شہید اور زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری