نیپال بھی سی پیک کا حصہ بن گیا؛ معاہدے پر دستخط


نیپال بھی سی پیک کا حصہ بن گیا؛ معاہدے پر دستخط

نیپال نے چین کیساتھ سی پیک منصوبے میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم نے اردو پوائنٹ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ نیپال بھی سی پیک کا حصہ بن گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں چینی سفیر یو ہانگ اور نیپالی سیکریٹری خارجہ شنکر بیراگی نے سنگھادربار کھٹمنڈو میں وزارت خارجہ میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خزانہ بہادر مہرا کے علاوہ وزیر خارجہ سہاران ماہات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیر خارجہ سہاران ماہات نے معاہدے پر دستخط کے بعد کہا کہ یہ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم لمحہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہرائیں اور ریلوے روابط ہمارے لئے اہم ہیں اور ہم اس شعبے میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری