گوادر: نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ؛ 9 مزدور شہید


گوادر: نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ؛ 9 مزدور شہید

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دو مختلف مقامات پر تعمیراتی کام کرنے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 مزدور شہید اور دو زخمی ہو گئے ہیں ۔

خبررساں ادرے تسنیم کے مطابق گوادر کے علاقوں گنت اور پشگان میں سڑک بنانے والے مزدوروں پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 9 مزدور شہید جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں۔

افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کردی ہے جبکہ امدادی ٹیموں نے شہید ہونے والوں کی میتوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری