پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی


پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کولڈ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اسکولوں میں کولڈ اور انرجی ڈرنکس کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا اطلاق گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سکولوں میں کولڈ اور انرجی ڈرنکس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی کا اطلاق گرمیوں کی چھٹیوں کے فوری بعد نافذالعمل ہوگا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق تمام کاربونیٹڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس وغیرہ کی سکولوں کے اندر اور سکولوں کے باہر 100 میٹر کی حدود میں فروخت پر مکمل پابندی ہو گی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پابندی کی وجوہات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کاربونیٹڈ کولڈ ڈرنکس کے استعمال سے بچوں میں ہڈیوں کی کمزوری سمیت جسمانی نشوونما متاثر ہوتی ہے۔

پابند ی کے بعد سکولوں میں پھل ، ملک شیک ، فروٹ چاٹ، دودھ اور دہی سے بنی اشیاءکی فروخت کی اجازت ہو گی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس فیصلے سے مشروب ساز کمپنیوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب عوام کی طرف سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اس فیصلے کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری