امام خامنہ ای آیت اللہ شاھرودی کی عیادت کرنے اسپتال میں + تصاویر


امام خامنہ ای آیت اللہ شاھرودی کی عیادت کرنے اسپتال میں + تصاویر

رہبر انقلاب حضرت سید علی خامنہ ای آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کی عیادت کیلئے اسپتال تشریف لے گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق رہبر معظم امام خامنہ ای نے تہران کے ایک اسپتال میں آیت اللہ ہاشمی شاھرودی کی عیادت کی۔

واضح رہے کہ آیت اللہ شاھرودی خبرگان کونسل کے نائب سربراہ ہیں جنہیں طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

امام خامنہ ای نے ڈاکٹرز کو آیت اللہ شاھرودی کی صحتیابی کیلئے ہر ممکن اقدامات میں کوتاہی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔

امام خامنہ ای نے اسپتال میں 4 دیگر مریضوں کی بھی عیادت کی۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری