مستونگ دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک جا پہنچی / داعش نے ذمہ داری قبول کرلی


مستونگ دھماکہ: جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک جا پہنچی / داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

مستونگ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری کے قافلے پر خود کش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ کالعدم تنظیم داعش نے ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گذشتہ روز ایک دہشتگرد واقعے میں  جاں بحق افراد کی تعداد 27 تک جا پہنچی ہے جبکہ مولانا عبدالغفورحیدری سمیت 37 افراد زخمی ہوئے ہیں، قافلے میں شامل گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

دوسری جانب خبررساں ادارے نوائے وقت کے مطابق کالعدم تنظیم داعش نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
مولانا عبدالغفورحیدری کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ ہسپتال سے ان کا کہنا ہے کہ دھماکا بہت شدید تھا، جس میں گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، پورے جسم پر زخم آئے ہیں۔

یاد رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری مستونگ میں مدرسے میں دستار بندی کی تقریب میں شرکت اور نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زوردار دھماکا ہوا تھا۔

ڈی پی او مستونگ غضنفرعلی کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے میں 10 سے 12 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، دھماکا اتنا زور دار تھا کہ ایک درجن سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔

واضح رہے کہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے سی ایم ایچ کوئٹہ میں مولانا عبدالغفور حیدری اور دھماکے کے دیگر زخمیوں کی عیادت کی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری