کوئٹہ: بم دھماکے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی

خبر کا کوڈ: 1406588 خدمت: پاکستان
بم دھماکہ

کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں ایف سی کے قافلے کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مارگٹ میں صبح سویرے دہشتگردوں کی جانب سے سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے اور سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی قافلے کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار نائیک حق نواز اور حوالدار حبیب اللہ  زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
 
بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارےنصب کیاگیاتھا۔

خیال رہے کہ دھماکے کے وقت سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑیاں گزررہی تھیں۔

زخمیوں میں ایف سی اہلکارحق نواز اورحبیب اللہ شامل ہیں جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری