اسٹریٹجک اہمیت کا حامل القابون علاقہ آزاد/ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حامیوں پر کاری ضرب + نقشہ


اسٹریٹجک اہمیت کا حامل القابون علاقہ آزاد/ دہشت گرد تنظیموں اور ان کے حامیوں پر کاری ضرب + نقشہ

شامی فوجیں دمشق کے مضافات میں اسٹریٹجک اہمیت کے حامل القابون علاقے کو آزاد کرانے میں کامیاب رہی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی فوجوں نے اسٹریٹجک علاقے القابون کو آزاد کرا لیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شامی فوجوں نے دہشت گردوں سے طویل جھڑپوں کے بعد اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقے القابون کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق شامی فوجوں نے کامیابی کا پرچم لہراتے ہوئے بڑی تعداد میں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا نیز ایک بڑی تعداد کو اسیر بنا لیا ہے۔

تاحال دمشق میں اس فتح کی خوشی میں ہوائی فائرنگ اور نعرے سنے جا رہے ہیں۔

شامی افواج القابون کو دہشت گردوں سے پاک کرانے کیلئے مختلف اطراف سے پیشقدمی کرتے ہوئے ایک مرکز پر آکر مل گئی ہیں۔

القابون کی آزادی دہشتگرد تنظیموں اور ان کے حامیوں کے لئے ایک مہلک ضرب کی مانند ہے کیونکہ انہوں نے دمشق کے نزدیک اپنا مضبوط ترین قلعہ گنوا دیا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری