بینک آف چائنہ پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا


بینک آف چائنہ پاکستان میں اپنی شاخیں کھولے گا

چین کے بینک آف چائنہ کے بینک کے چیئرمین نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے بینک آف چائنہ نے پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان بینک کے چیئرمین TIAN GUOLI نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ہفتہ کے روز بیجنگ میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بینک کی پہلی شاخ کراچی میں کھولی جائے گی۔

انہوں نے بینک کے چیئرمین کو پاکستان کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی۔

جبکہ بینک آف چائنہ کے چیئرمین نے گزشتہ تین برسوں کے دوران پاکستان میں بڑے پیمانے پر اقتصادی استحکام اور اقتصادی اشاریوں میں بہتری کو بھی سراہا۔

تسنیمنیوز ایجنسی کو فیس بک، ٹویٹر،ٹیلگرام، یوٹیوب اور انسٹاگرام فالو کریں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری