چین کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پر تاکید


چین کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ تعاون بڑھانے پر تاکید

چینی صدر نے اپنے ترک ہم منصب سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں باہمی تعاون کو مزید بڑھایا جائے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق چین کے صدر شی جین پینگ نے اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے۔

واضح رہے کہ چین کے صوبہ سین کیانگ سے ہزاروں اویغور مشرق وسطیٰ میں بدامنی پھیلانے دہشتگرد گروپوں میں شامل ہوچکے ہیں جو مختلف محاذوں پر لڑ رہے ہیں جن کی وطن واپسی پر چین کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

چینی صدر کا کہنا تھا کہ شینکڑوں اویغور عراق اور شام میں لڑ رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ باہمی تعلقات مستحکم کرنا دونوں ممالک کے فائدے میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق باہمی تعلقات کو بڑھانے کیلئے اہم ہے کہ ہم ایکدوسرے کے عقائد اور مفادات کا احترام کریں اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری