مسلسل گرتی ہوئی معیشت / آل سعود کا 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان

خبر کا کوڈ: 1406860 خدمت: دنیا
مملکة ال سعود

سعودی عرب کی مسلسل گرتی ہوئی اقتصادی صورتحال کی بدولت آل سعود نے 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بدعنوانیت، معاشی بدحالی، جنگ اور بےروزگاری میں گھری آل سعود حکومت نے سعودیزائشن منصوبے2020 کے تحت اعلان کرتے ہوئے سرزمین حجاز میں کام کرنے والے غیرملکیوں کو شدید جھٹکا دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے اپنی وزارتوں اور حکومتی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگلے تین برسوں میں 70 ہزار غیر ملکیوں کو نوکریوں سے نکال دیا جائے اور سعودی شہریوں کو ان کی جگہ پر کام پہ رکھا جائے۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر کی جانب سے کہا گیا تھا کہ 2020 تک تمام سرکاری محکموں سے غیر ملکیوں کو نکال دینا چاہیے۔

    تازہ ترین خبریں