جدید ترین آلات سے لیس پاکستانی بحری جہاز سنگاپور پہنچ گیا


جدید ترین آلات سے لیس پاکستانی بحری جہاز سنگاپور پہنچ گیا

انٹرنیشنل میری ٹائم ڈیفنس نمائش ایشیاء2017 میں شرکت کیلئے پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس ذوالفقار کپتان فیصل جاوید کی کمانڈ میں سنگاپور پہنچ گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق جدید ترین آلات اور اسلحہ سے لیس پاکستان نیوی کا جہاز پی این ایس ذوالفقار انٹرنیشنل میری ٹائم ڈیفنس نمائش ایشیاء2017 میں شرکت کیلئے  کپتان فیصل جاوید کی کمانڈ میں سنگاپور پہنچ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم ڈیفنس نمائش کا اہتمام سنگاپور نیوی نے اپنی پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار فریگیٹ منصوبہ ایف۔ 22 پی کلاس کا پہلا جہاز ہے۔

اس بحری جہاز کی سٹیل کٹنگ 10 ،اکتوبر 2006 کو منعقد کی گئی، بعد ازاں 7 ،اپریل2008 کو اسے سمندر میں اتارا گیا۔

جدید ترین آلات اور اسلحہ سے لیس اس بحری جہاز پرایک ہیلی کاپٹر کی سہولت بھی موجود ہے۔

 ایف۔22 پی منصوبہ کے تحت چین میںتین فریگیٹس کی تعمیر شامل ہے جبکہ چوتھا فرہگیٹ کراچی شپ یارڈ میں تعمیر ہوا۔ 

بحری جہاز کے دورے کے دوران باہمی دلچسپی کی کئی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں 17 مئی 2017کو پی این ایس ذوالفقار کے بورڈ پر ایک استقبالیہ کا اہتمام بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ یہ بحری جہاز 19 مئی کو مالدیپ کیلئے روانہ ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری