یمنی فوجوں کی جوابی کارروائی جاری / کئی سوڈانی فوجی ہلاک

یمنی فوجوں کی جوابی کارروائی جاری / کئی سوڈانی فوجی ہلاک

صوبہ تعز میں یمنی فوجوں اور رضاکار دستوں کے جوابی حملوں میں کئی سوڈانی فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔

خبررساں ادارہ تسنیم کے مطابق یمن مشترکہ فوج کے توپ اور میزائیل ونگ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اتوار کے روز سعودی آلہ کاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔

 فوجی ذرائع کے مطابق یمنی افواج نے سعودی آلہ کاروں کے جیزان میں واقع الموسم ٹھاکانوں پر زلزال 2 اور صمود میزائل داغے۔

یمنی فوجیوں نے جیزان میں ہی، الخوبہ، قئم زبید، السودہ، الشانق اور المدفن میں سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر زبردست حملے کئے۔

یمنی فوج نے علب الجوازات اور الربوعہ میں بھی دشمن کے کئی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔

دوسری جانب الربوعہ میں رضاکار دستوں کے تیر انداز نے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

 نجران میں بھِی یمنی فوجوں نے سعودی فوجی اڈہ کو اپنے میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا ۔

صوبہ مآرب میں یمنی فوج نے حریب القرامیش کے نزدیک فاظم ٹیلوں پر سعودی ایجنٹوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہوئے گولے داغے جس کے نتیجے میں سعودی آلہ کاروں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا ۔ صرواح علاقہ میں بھی مختلف مقامات پر ہوئی جھڑپوں میں 3 سعودی ایجنٹ مارے گئے ہیں۔

یمنی افواج تعز صوبہ کے التتبۃ السوداء اور وادی موزع کے کئی علاقوں میں امن بحال کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

یمن فوج کے ان آپریشن میں کئی سعودی آلہ کار ہلاک ہو گئے ہیں نیز ان کی کئی گاڑیاں اور دیگر ساز وسامان بھی برباد ہو گیا ہے۔

شمال مخا کے کئی علاقوں میں بھی یمنی فوج نے دشمن کو حملوں کا ہدف بنایا۔

یمنی فوج نے صوبہ تعز کی وادی موزع کے شمال میں نابضہ پہاڑیوں پر موجود سوڈانی فوج کو اپنے شدید حملوں کا نشانہ بناتے ہوئے انکی گاڑیوں کو تباہ کرتے ہوئے کئی متجاوز فوجیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

سعودی اتحاد کے تجاوز کے مقابل دفاع کرتے ہوئے یمن کی مشترکہ افواج نے صوبہ جوف کے الغیل کے مغرب اور نوبہ صابر میں موجود سعوددی آلہ کاروں کو شدید گولا باری اور میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا۔

صوبہ الجوف میں متجاوز اتحاد کے چار فوجی یمنی شوٹروں کا نشانہ بنتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے اپنے حامی عرب ممالک کی مدد سے دو سال سے یمن پر یلغار بولی ہوئی ہے تاکہ یمن کے مفرور اور مسرعفی صدر عبد ربی منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے۔

یمن پر سعودی جارحیت میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید جبکہ لاکھوں بےگھر ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری