ٹرمپ: عرب ممالک کو شام میں امن زون قائم کرنے کا خرچہ برداشت کرنا ہوگا


ٹرمپ: عرب ممالک کو شام میں امن زون قائم کرنے کا خرچہ برداشت کرنا ہوگا

امریکی صدر نے انتخاباتی مہم کے دوران متعدد بار تاکید کی تھی کہ خلیج فارس کے عرب ممالک کو شام میں امن زون قائم کرنے کا خرچہ اٹھانا ہوگا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخاباتی مہم کے دوران ایک پروگرام میں کہا تھا کہ خلیج فارس کے عربی ممالک کو شام میں امن زون قائم کرنے کا خرچہ برداشت کرنا چاہئے اور امریکہ خود بھی 19 ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے اس لئے شام کے حوالے سے کسی قسم کا خرچہ ہرگز برداشت نہیں کریگا۔

یہ ایسے موقع پر ہے کہ آل سعود کئی ہفتوں سے امریکی صدر کے دورے کا جشن منارہے ہیں۔

ٹرمپ کے استقبال کیلئے 68 ملین ڈالر مختص کرنے کے علاوہ، آل سعود امریکہ کے ساتھ اس دورے کے دوران 100 ملین ڈالر مالیت کی قرارداد پر دستخط بھی کریگا جس کے تحت ریاض واشنگٹن سے جدید اسلحہ خریدے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری