محمد رسول اللہ؛ پیامبر اکرم ص کی حیات مبارکہ پر مبنی لاجواب فلم / ٹریلر + تصاویر

محمد رسول اللہ؛ پیامبر اکرم ص کی حیات مبارکہ پر مبنی لاجواب فلم / ٹریلر + تصاویر

اصحاب فیل کی کہانی، مشرکین کی جانب سے ظلم و تشدد، یہود کے مکر و فریب کی داستاں اور بہت زیادہ کچھ آپ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ پر مبنی فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق مکہ ایک ایسا شہر تھا جہاں کے عوام کی جہالت کی حد نہ تھی، بتوں کی عبادت کیا کرتے تھے، اپنی بیٹیوں کو زندہ دفناتے تھے، مظلوم طبقے پر ظلم و تشدد کرتے تھے اور جہاں فساد اور فحاشی کا بول بالا تھا۔

اس ظلمت کے دور میں نبی اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا نور پید ا ہوا جس کی وجہ سے عرب معاشرے کا انسان، انسان بن گیا، بت پرستی کا دور ختم ہوگیا اور ہر انسان کو مسلمان ہونے کے شرف حاصل کرنے کا موقع ملا۔

اصحاب فیل کی کہانی، مشرکین کی جانب سے ظلم و تشدد، یہود کے مکر و فریب کی داستاں اور بہت زیادہ کچھ آپ کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات طیبہ پر مبنی فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔

اس فلم میں ہمارے پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے کئی معجزات بھی دکھائے گئے ہیں جن کے دیکھنے سے ہر انسان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگتے ہیں۔

اس فلم کے ڈائریکٹر مجید مجیدی ہیں اور یہ ایران کی مہنگی ترین فلم ہے جس پر 3 کروڑٰ ڈالر کا خرچہ آیا ہے اور اس کے بنانے میں تین سال لگے ہیں۔

یہ فلم تین حصوں پر مشتمل ہے؛ پہلا حصہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بچپن میں پیش آنے والے واقعات کو دکھاتا ہے۔

فلم بنانے میں ایرانی حکومت کی سرپرستی اور منظوری بھی شامل ہیں۔

مجید مجیدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فلم اہلسنت اور شیعہ علماء کے صلاح و مشورے سے متفقہ پہلووں کے مطابق بنائی ہے اور اس کا مقصد مسلمانوں میں باہمی اتحاد قائم کرنا ہے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری