افغانستان میں مزید فوجی بھیجیں گے: آسٹریلیا


افغانستان میں مزید فوجی بھیجیں گے: آسٹریلیا

آسٹریلوی حکومت نے افغانستان میں مزید فوجی تعینات کرنے کا عندیہ دے دیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے افغانستان میں مزید فوجی تعینات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

میلکم ٹرن بل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسٹریلوی حکومت اس حوالے سے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ افغانستان میں قیام امن کو ممکن بنانے کے لیے نیٹو کے اس منصوبے پر ساتھ دینے کو تیار ہیں۔

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے کینبرا حکومت سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب چند روز قبل برلن میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے افغانستان میں جرمنی کے مزید فوجی بھیجنے کے تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان میں موجود جرمن فوجیوں کی تعداد میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری