دینا بھر کے مسلمان آل سعود سے بیزاری کا اظہار کریں، یمنی علما

دینا بھر کے مسلمان آل سعود سے بیزاری کا اظہار کریں، یمنی علما

سعودی عرب کے شیعہ اکثریتی علاقوں میں شیعہ قتل عام کے پیش نظر یمنی علماء نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق انجمن علماء یمن نے اتوار کے روز سعودی عرب کے مشرقی علاقے العوامیہ میں آل سعود کے گھناونے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جرائم دینی و انسانی اقدار کے خلاف ہیں۔

اس بیان میں سعودی مظالم کو روکنے کے لئے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے شرعی وظیفے پر عمل کرتے ہوئے آل سعود سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کریں۔

اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ آل سعود صیہونیوں کی خدمت اور عالم اسلام اور عرب ممالک کے خلاف امریکہ کے سامراجی اور استکباری ایجنڈے کو لاگو کرنے کے لئے مسلمانوں کی دولت و قوت کو مسلمانوں کے ہی خلاف استعمال کر رہی ہے۔

آل سعود کے جرائم اور مظالم کا تقابلی جائزہ فلسطین کے خلاف صیہونی مظالم اور جنایات سے ہی ہو سکتا ہے۔

اس بیان میں دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اتحاد اور یکجہتی کو یقینی بناتے ہوئے آل سعود کے مظالم اور تشدد کے خلاف بیزاری کا اظہار کریں۔

سعودی عرب میں شیعہ اکثریتی علاقے العوامیہ کے محاصرے کے بعد سے اب تک 4 عام شہری سعودی سیکورٹی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن کر شہید ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

سعودی پولیس نے بدھ کی صبح العوامیہ پر دھاوا بولتے ہوئے عام شہریوں اور ان کے مکانوں پر فائرنگ شروع کی تھی۔

مشرقی سعودی عرب میں 2011 سے ہی آل سعود کی ناانصافی اور ملکی سرمائے کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف آل سعود کے خلاف احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری