القابون سے دہشت گردوں کے انخلاء کا عمل جاری/ ایک داعشی نے اپنے 20 ساتھیوں کی جان لے لی


القابون سے دہشت گردوں کے انخلاء کا عمل جاری/ ایک داعشی نے اپنے 20 ساتھیوں کی جان لے لی

شامی فوج کے ذرائع نے حلب کے مضافاتی علاقے القابون میں فوج کی نمایاں کامیابی اور داعش کی شکست فاش کے بعد اس علاقے سے دہشت گردوں کے انخلاء کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شامی فوج سے شکست فاش کے بعد شمالی مشرقی دمشق میں واقع القابون علاقے سے دہشت گردوں کے انخلاء کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ 

شامی فوج نے کئی ہفتوں کی جدوجہد کے بعد دہشت گردوں پر قافیہ حیات تنگ کرتے ہوئے انہیں اس علاقہ سے پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق مشرقی دمشق سے ادلب کی سمت روانہ ہونے والے 2289 افراد میں تقریبا 1058 مسلح افراد ہیں جن میں اکثریت القابون میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مصروف تھے۔

مشرقی غوطہ سے بھی مسلح باغیوں کے انخلاء کا سلسلہ جاری ہے۔

حلب میں شامی افواج نے الجراح ائیربیس کے نزدیک دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے۔

اس سے پہلے فوج نے دہشت گردوں سے شدید جھڑپوں کے بعد الجراح فوجی اڈے کو آزاد کرایا تھا۔

دوسری طرف داعش سے منسلک 20 دہشت گرد ایک خودکش حملے میں مارے گئے ہیں۔

شمالی شام کے رقہ شہر میں دہشت گردوں کے درمیان آپسی اختلافات کے بعد یہ حادثہ پیش آیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق کرد جنگجووں کے ایک گروپ شامی ڈیموکریٹک فرنٹ نے طبقہ ڈیم کو شامی افواج کو سونپنے کی پیشکش کی ہے۔

لیکن کیا طبقہ شہر بھی شامی فوج کو سونپا جائے گا یا نہیں، اس بات کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری