خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز


خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آج سے انسداد پولیو مہم کا آغاز

خیبرپختونخوا اور فاٹا میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ایمرجنسی آپریشن سینٹر فاٹا کے حوالے سے خبر دی ہے کہ تین روزہ انسداد پولیو اور وٹامن اے مہم پولیٹکل انتظامیہ اور مسلح افواج کی نگرانی میں شروع ہورہی ہے۔

خیبرپختونخوااورفاٹا میں پانچ سال سے کم عمر کے 66لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔

پولیو ٹیمیں ریلوے سٹیشنوں بس اڈوں اور عوامی مقامات پر بھی موجود ہیں تاکہ کوئی بچہ ویکیسن سے محروم نہ رہ جائے۔

تاہم آج بھی فاٹا میں موجود اسامہ بن لادن کے حامی لوگ ڈاکٹر شکیل آفریدی کی وجہ سے پولیو کے قطرے پلانے والوں کے خلاف ہیں۔

پاکستان میں موجود دہشتگرد گروہ اسامہ بن لادن کی مخبری کا بہانہ بناکر ہیلتھ ورکرز پر حملے کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ ٹیمیں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر سیکورٹی اہلکاروں کے ہمراہ ملک کے کونے کونے تک پولیو کے قطرے پہنچاتے ہیں۔

واضح رہے کہ 2011ء میں ڈاکٹر شکیل آفریدی نے پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیم کا حصہ بن کر ایبٹ آباد میں امریکہ کے لئے اسامہ بن لادن کی مخبری کی تھی۔

اس وقت شکیل آفریدی پشاور میں 333سال کی جیل کاٹ رہا ہے جس کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

امریکہ نے سال 2014ء میں پاکستان کو ملنے والی 33 میلین ڈالر امداد کو شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری