سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر ایف آئی اے کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم


سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر ایف آئی اے کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف بیان بازی پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف بیان بازی کے ردعمل میں چودھری نثار نے نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے کو ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی آڑ میں ادارے کی تضحیک قبول نہیں۔
وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ مخصوص مقاصد کی خاطر باعزت ادارے کو نشانہ بنانا نہ صرف تشویشناک بلکہ سنگین جرم ہے۔ 

انہوں نے ایف آئی اے حکام کو حکم دیا کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والوں کے خلاف سخت اور بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے، خواہ ان لوگوں کا تعلق کسی بھی پارٹی، جماعت یا پیشے سے ہو۔

چودھری نثار نے مزید کہا کہ آئین میں واضح کیا گیا ہے کہ ملکی سلامتی اور دفاع کے اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

کوئی شہری کسی ایسی سرگرمی میں ملوث نہیں ہو گا جس سے پاک فوج کے وقار، نیک نامی اور عزت پر حرف آئے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری