امریکہ: اسرائیل کو سعودی عرب کے امریکی اسلحہ خریدنے پر کوئی اعتراض نہیں

خبر کا کوڈ: 1408867 خدمت: اسلامی بیداری
پرچم اسرائیل و عربستان

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ریاض کو ہتھیار فروخت کرنے پر اسرائیل کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل کو سعودی عرب کے ہتھیار خریدنے پر کسی قسم کا کوئی اعتراض نہیں ہے۔

واضح رہے کہ واشنگٹن ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی عرب دورے کے دوران ریاض کو 100 ملین ڈالر مالیت کا اسلحہ فراہم کرنے کی قرارداد پر دستخط کریگا۔

 ٹرمپ حکومت آل سعود کو وہ ہتھیار فراہم کر رہی ہے جس کا اوباما حکومت نے آل سعود کو فروخت کرنے سے انکار کیا تھا۔

امریکہ اسلھہ کی فروخت میں بھی اسرائیلی مفادات کو مدنظر رکھتا ہے اور غاصب صہیونیوں کی اجازت کے بغیر ہتھیار فروخت ہی نہیں کرتا۔

    تازہ ترین خبریں