افغانستان: بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق


افغانستان: بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبے میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں بارڈر پولیس کے دو اہلکاروں سمیت 4افراد ہلاک ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیا میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں بارڈر پولیس کے دو اہلکار اور دو عام شہری شامل ہیں۔

ان ہلاکتوں کے علاوہ دو پولیس اہکار زخمی بھی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طبی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے ان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے متاثرہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

اس زمرے میں صوبائی گورنر کے ترجمان عبداللہ حسرت کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کی ایک گاڑی وہاں سے گزررہی تھی۔

واضح رہے کہ تاحال کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری