بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات


بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی پاکستانی حکام سے ملاقات

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت اور صحافتی شعبے میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق بنگلہ دیشی صحافیوں کا دس رکنی وفد جو پاکستان کے دورے پر ہے،  نے وزیرمملکت اطلاعات مریم اورنگزیب اور سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔
 
تفصیلات کے مطابق مریم اور نگزیب اور بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی۔

ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیرمملکت کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی سروے کے مطابق پاکستان ابھرتی معاشی طاقت کے طور پر سامنے آرہا ہے جبکہ پاکستان بنگلا دیش کو مشترکہ مفادات کے لئے ملکر کام کرنا ہوگا۔

اسی طرح سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد کو وزارت خارجہ میں آمد پر خوش آمدید کہا جبکہ بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی، تعلیمی ، ثقافتی تعلقات کو مذید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوام کے درمیان تعلقات کو عوامی روابط سے اور زیادہ بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیشی صحافیوں کے وفد نے بھی بنگلہ دیشی عوام کی طرف سے پاکستان کے لیے جذبہ خیر سگالی کا پیغام پہنچایا انہوں نے اس موقع پر سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا پرتپاک استقبال پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی صحافیوں کا دس رکنی وفد پاکستان کے ایک ہفتے کے دورے پر ہے اور اسکی پاکستان میں اعلی حکام تھنک ٹینکز اور صحافیوں کے ساتھ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری