شامی فوج، عراق اور اردن کی سرحدوں پر تعینات


شامی فوج، عراق اور اردن کی سرحدوں پر تعینات

شام نے اپنی فوجیوں کو عراق اور اردن کی سرحدوں پر تعینات کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے ممکنہ زمینی حملوں کے پیش نظر شام نے اپنی فوج کو عراق اور اردن کی سرحدوں پر تعینات کردیا ہے۔

شام کے مخالف گروپس کے مطابق دمشق نے فوج کی بھاری نفری بڑے بڑے ہتھیاروں سمیت السبع شہر کی طرف روانہ کردی ہے۔

واضح رہے کہ یہ شہر گزشتہ ہفتے شامی فوج کے کنٹرول میں آیا تھا۔

گزشتہ دنوں شامی فوج اور داعش کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں تھی جس کے نتیجے میں دہشتگردوں کی بڑی تعداد ہلاک ہوئی تھی۔

شامی وزیر خارجہ ولید معلم نے موجودہ خطرات کے پیش نظر اردن کو خبردار کیا ہے کہ شام میں فوج بھیجنے کی صورت میں اردنی فوج کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جائیگا۔

پریس ٹی وی کے مطابق دہشتگرد امریکہ نے نہ صرف اردن میں اپی فوج کو تعینات کیا ہے بلکہ شام کے اندر مخالفین کو مختلف علاقوں میں تربیت بھی دے رہا ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری